12 جولائی، 2026، 1:06 PM

غاصب اسرائیلی قیادت کا ایران مخالف امریکی سینیٹر کی موت پر اظہار افسوس

غاصب اسرائیلی قیادت کا ایران مخالف امریکی سینیٹر کی موت پر اظہار افسوس

قابض اسرائیلی حکام نے امریکی ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کے انتقال پر انہیں اسرائیل کا قریبی دوست اور مضبوط حامی قرار دیتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر قومی سلامتی ایتامار بن گویر نے امریکی ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج اسرائیل نے اپنے عظیم ترین دوستوں میں سے ایک کو کھو دیا ہے۔

لنڈسے گراہم ان امریکی سینیٹروں میں شمار ہوتے تھے جو ایران، غزہ، حزب اللہ، حماس اور روس کے خلاف سخت گیر اور جنگی مؤقف اختیار کرنے کے حوالے سے معروف تھے۔

اسی سلسلے میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا کہ سینیٹر گراہم امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تعاون کے حقیقی رہنما تھے۔ ان کے انتقال کی خبر نے مجھے شدید صدمہ پہنچایا اور میرا دل ٹوٹ گیا۔

اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ سینیٹر لنڈسے گراہم، جو اسرائیل کے حقیقی دوست اور اس کے مضبوط ترین حامیوں میں سے تھے، ان کے انتقال پر مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ گیدعون ساعر نے کہا کہ تل ابیب اور ہماری سلامتی کے لیے گراہم کی حمایت ہمیشہ مضبوط رہی۔ ہم نے ایک بڑا دوست کھو دیا ہے۔

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے دوست سینیٹر لنڈسے گراہم کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا۔ امریکہ ایک مخلص محب وطن سے محروم ہوگیا جبکہ اسرائیل نے اپنے بڑے دوستوں میں سے ایک کو کھو دیا۔ لنڈسے گراہم مشکل ترین حالات میں بھی اسرائیل کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

اسرائیلی اپوزیشن کے رہنما یائر لاپید نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ لنڈسے گراہم سب سے پہلے ایک دوست تھے۔ ان کی خوش مزاجی اور توانائی کی کمی شدت سے محسوس ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ گراہم کو اسرائیلی عوام سے گہری وابستگی تھی اور وہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کا واضح تصور رکھتے تھے۔

News ID 1940261

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha